امریکہ کی جرٹر وڈ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں

امریکہ کی جرٹر وڈ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں

نیویارک (بی بی سی ) ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی 116 سالہ جرٹر وڈ ویور دنیا کی معمر ترین خاتون قرار پائی ہیں، انہیں یہ اعزاز بدھ کو جاپانی شہر اوساکا کی 117سالہ خاتون کے انتقال کے بعد حاصل ہوا جرٹروڈ چار جولائی کو 117 سال کی ہو جائیں گی اور انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں صدر اوباما ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں۔ جرٹر وڈ گھروں میں کام کرنے والی ایک سابق کارکن اور چار بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اپنی 116سالہ زندگی میں بہت تجربات حاصل کیے تاہم ان کے بقول اب بھی ان کا ایک خواب ہے جس کی وہ تعبیر چاہتی ہیں، وہ صدر کو ملنے کی خواہش رکھتی ہیں، جرٹروڈ نے کہا کہ ان کی طویل زندگی کا راز ہر ایک کے ساتھ رحم دلی سے پیش آنے میں ہے۔