کیا یوگا ورزش ہی ہے ؟
نیویارک (بی بی سی اردو) ہوسکتا ہے لاکھوں لوگوں کو یوگا ورزش کی طرح ہی لگے کیونکہ اس میں پٹھے کھنچتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک آسن میں رکھنے کے لئے کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔ لیکن امریکہ میں یوگا برادری اس بات پر مصر ہے کہ ان آسنوں کا مقصد محض ورزش نہیں ہے۔ یکم اکتوبر سے واشنگٹنڈی سی میں ورزش گاہوں، فٹنس سینٹروں اور جسمانی ورزش کے دیگر مراکز پر 5.75 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ مقامی طور پر اسے ’’یوگا ٹیکس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اگرچہ سٹی کونسل کے قوانین میں یوگا کا ذکر بھی نہیں کیا گیا لیکن یوگا کے متوالے کہتے ہیں کہ یہ ٹیکس اس پر نہیں لگنا چاہئے۔
یوگا