گوجرانوالہ ,شادی کی تقریب میں آتش بازی سے 4 بچے جھلس گئے

گوجرانوالہ ,شادی کی تقریب میں آتش بازی سے 4 بچے جھلس گئے

گوجرانوالہ کے علاقے مدن چک کے رہا ئشی رحمت کی بارات روانگی کے موقع پر نوجوان آتش بازی میں مصروف تھے، آتش بازی کے سامان سے نکلنے والے چنگاریاں قریب کھڑے دو سگے بھائیوں گیارہ سالہ حمد، پانچ سالہ نزاکت ، دس سالہ اسامہ اور تیرہ سالہ مدثرپر گری جس کے باعث ان کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ کپڑوں کو آگ لگنے کی وجہ سے چاروں بچے بری طرح جھلس گئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد لاہور منتقل کردیاگیا ہے۔