گالف کلب کےغیر قانونی سودے کے مرکزی کردارجاوید اشرف قاضی سمیت تمام کرداروں کو فی الفورگرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صدیق الفاروق

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
گالف کلب کےغیر قانونی سودے کے مرکزی کردارجاوید اشرف قاضی سمیت تمام کرداروں کو فی الفورگرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صدیق الفاروق

 

 مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ جاوید اشرف قاضی اور دیگر کرداروں کے حوالے سے کرپشن کیس میں فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی کی کرپشن کے خلاف دو ہزار دو میں آواز اٹھائی تھی۔ اس وقت ریلوے میں کی جانیوالی میگا کرپشن پر نیب کو شکایت بھجوائی، اس کے علاوہ چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت کے خلاف گندم سکینڈل اور غیرقانونی انتخاب کےحوالےسے نیب اور چیف الیکشن کمشنر کو پرائیوٹ ریفرنس بھیجے لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ صدیق الفاروق نے
سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ سٹاک مارکیٹ سکینڈل کا بھی سو موٹو نوٹس لیا جائے، جس میں پرویز مشرف کی سرپرستی میں چھوٹے سرمایہ کاروں کے دو سوبیس ارب روپے لوٹے گئے۔ جاوید اشرف قاضی نے کرپشن بے نقاب کرنے پر انہیں گھر کے باہر سے
اغواء بھی کرایا تھا۔