کوئٹہ کے مغوی ڈاکٹرمحمد سعید خان کو سترہ روزبعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا جس کے خلاف صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں جاری ہڑتال نے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
کوئٹہ کے مغوی ڈاکٹرمحمد سعید خان کو سترہ روزبعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا جس کے خلاف صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں جاری ہڑتال نے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ڈاکٹرمحمد سعید خان کو سولہ اکتوبر کو مسلح افراد نے سریاب روڈ سے اغوا کیا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیزاورآپریشن تھیٹربند ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز دی جارہی ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب مریض مہنگے داموں پرائیوٹ علاج کرانے پرمجبورہیں۔