خیبر ایجنسی: فورسز کی شیلنگ‘ 9 شدت پسند مارے گئے‘ سوات میں فائرنگ‘ سربراہ امن کمیٹی سمیت 2 جاں بحق

خیبر ایجنسی: فورسز کی شیلنگ‘ 9 شدت پسند مارے گئے‘ سوات میں فائرنگ‘ سربراہ امن کمیٹی سمیت 2 جاں بحق

خیبر ایجنسی + سوات (نوائے وقت نیوز+ثناءنیوز) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز کی شیلنگ کے نتیجے میں 9شدت پسند جاںبحق ہوگئے۔ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے جب کہ 4 زخمی بھی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری بھی کی۔ فورسز کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب فورسز نے پانچ دنوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ سوات کے علاقے سرتیلی گرام میں نامعلوم افرد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چار باغ امن کمیٹی کے سربراہ اپنے ساتھی کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ سرتیلی گرام کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں مموقع پر ہی جاںبحق ہوگئے ہیں واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔