خانقاہ دارالجمال کا روحانی اجتماع

صاحبزادہ پیر مختاراحمد جمال تونسوی
اللہ کریم ہر دور اور ہر علاقہ میںاپنے برگزیدہ اور انعام یافتہ منتخب بندوں کے ذریعے اپنے بندوں کی اصلاحِ احوال کے حوالہ سے کام کرواتا رہتا ہے۔تاکہ میرے بندے اپنی زندگی کے اصل مقاصد کو پا سکیںاور یہی وجہ ہے کہ مشرق ہو یا مغرب ، شام ہو یا مصر ، افغانستان ہو یا انگلستان ، ملتان ہو یالاہور ، پاکپتن شریف ہو یا تونسہ شریف،گولڑہ شریف ہو یا دارلااحسان آپ کوہر جگہ حضرت خواجہ حسن بصریؒ،حضرت بایزید بسطامیؒ،حضرت امام ابو حنیفہؒ،حضرت امام مالکؒ،حضرت امام شافعیؒ،حضرت امام احمد بن حنبلؒ،حضرت امام غزالیؒ،حضرت مجدد الف ثانیؒ،حضرت شہاب الدین سہروردیؒ حضرت بہاﺅالدین ذکریا ملتانیؒ،حضرت داتا علی ہجویریؒ،حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ،حضرت بابا فرید الدین گنجِ شکرؒ،حضرت امام بری سرکارؒ،حضرت لعل شہباز قلندرؒ،حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ، امام حمد رِضا خان بریلویؒ،حضرت سلطان باہو سرکارؒ،خواجہ غلام فریدؒکوٹ مٹھن شریف، خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ خواجہ شمس الدین سیالویؒ، پیر کرم شاہ ؒ بھیرہ شریف، پیر مہر علی شاہ گولڑہ شریف ؒ، حضرت صوفی برکت علی لدھیانویؒ،حضرت پیر سید نصیر الدین نصیرؒ،حضرت لالہ پاکؒ،حضرت مولانا نور اللہ نعیمیؒ،حضرت مولانا غلام علی اوکاڑویؒ،پروفیسرڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ،پروفیسرڈاکٹر طاہر القادری ،حضرت سائیں عبدالرزاق رزاقیؒ،حضرت خواجہ محمد اقبالؒ،حضرت سخی سیدن سائیںؒ،حضرت سلطان عبدالحکیم ؒ،حضرت خواجہ صوفی جمال الدینؒ تونسوی مغل پٹھان ،حضرت بابا محمد بخشیش گولڑویؒحضرت حاجی خوشی محمد قادری قلندریؒدیپال پور شریف ،پیر منظور احمد شاہ،حضرت مولانا الیاس عطارقادری ایسی روحانی وعلمی شخصیات کی محنت شاقہ سے بندوںکی اصلاحِ احوال کے حوالہ سے کیا ہوا کام ہمیںخوب سے خوب ترنظر آتا ہے ،اور آج انہی بزرگوں کی خصوصی کاوشوں سے دنیا بھر میں موجودخانقاہوں اور درگاہوں اور دینی وعلمی مراکزسے روحانیت کے بے شمار چشمے پھوٹ رہے ہیں ان سے وابستہ یارانِ طریقت اللہ کریم اور اُس کے پیارے حبیب حضورِ اقدسﷺکی رضا کیلئے”نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری“کے مصداق اپنی اپنی بساط کے مطابق دین کا کام کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی آخرت کی زندگی سنوارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
الحمد اللہ!اِس حوالہ سے اِس”کارِخیر“میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تمام ترخرافات سے بچتے ہوئے یارانِ طریقت و شریعت کے بھرپور تعاون سے ”خانقاہ دار الجمال “نے بھی ایک عرصہ سے قرآن و حدیث اور اولیائے کرام کی تعلیمات کی روشنی میںدینِ اسلام کی ترویج واشاعت اوربندگانِ خدا کی خدمت اور اصلاحِ احوال کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے۔
الحمد اللہ!اسی ہی سلسلہمیں حضرت خواجہ صوفی جمال الدین تونسویؒ مغل پٹھان المعروف دیوانہءسرکارﷺکے یومِ وصال کےسلسلہ میں اُن کی یاد میں بندگانِ خدا کی اصلاحِ احوال اور کریم آقاﷺکی امت میں اب تک فوت شدگان کے ایصالِ ثواب کیلئے انجمن جمالِ چشتیہ،سلیمانیہ،تونسویہ،دیپال پور(اوکاڑہ)کے زیرِ اہتمام درگاہ حضرت خواجہ صوفی جمال الدین تونسویؒآستانہءعالیہ چشتیہ،نظامیہ،سلمیانیہ،تونسویہ،جمالیہ عبداللہ ٹاﺅن دیپال پور میں خانقاہ دارالجمال کا تین نشستوں (محفلِ ذکرونعت،محفلِ درودِ مستغاث شریف،اصلاحی بیان)پر مشتمل سالانہ ایک روزہ”روحانی اجتماع“کا انعقادانتہائی شایانِ شان طریقے سے کیا جارہا ہے ۔ جس میں امتِ مسلمہ اور بالخصوص ملکِ پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔