تحریک انصاف ملک و قوم کی آخری امید بن چکی ہے: رانا انوارالحق

فیروز والا (نامہ نگار) تحریک انصاف این اے 132 کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم رانا ا نوارالحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک و قوم کی آخری امید بن چکی ہے۔ قوم ذاتی مفادات کی سیاست سے تنگ آچکی ہے اس وقت پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آفس بدو پلی (کوٹ عبدالمالک) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔