ارکان اسمبلی نے مانگا میں کوئی اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کیا: اصغر سنیارا

مانگا منڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف مانگا منڈی کے رہنما محمد اصغر عرف پپو سنیارا نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی نے پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ایم این اے محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے عبدالغفور نے مانگا منڈی کے عوام کے لئے کوئی اہم ترقیاتی منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرکاری نوکری میں بھرتی کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے گئے اس دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے۔