پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام شاپنگ بیگ سے 3 کلو کا بم برآمد

پشاور (بیورو رپورٹ) تھانہ یکہ توت پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 3 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ کردیا۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز یکہ توت پولیس نے تور بابا کے قریب مشکوک شاپر کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کا محاصرہ کردیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا جنھوں نے شاپنگ بیگ میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے واٹر چارج بم کے ذریعے ناکارہ بنا دیا بی ڈی یو کے مطابق کے شاپنگ بیگ میں 3 کلو گرام دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔