پشاور: سوات مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 تھی

سوات (نوائے وقت رپورٹ) پشاور، سوات، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 100 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ توبہ استغفار کرتے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔