ملتان: مسجد کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق، 6 زخمی

ملتان (آن لائن) ملتان میں مسجد کی بالائی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ملتان میں ولایت آباد کے علاقے میں مسجد کی بالائی دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر بیوہ خاتون کشور موقع پر دم توڑ گئی جبکہ تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔