لاپتہ افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر سے لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ و خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ 12 کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ریفر کردئیے گئے۔ ایڈیشنل رجسٹرار پشاور کو ریفر کئے جانیوالے کیسز میں 6کیسز سال 2013 جبکہ 6 کیسز سال 2014 ء کے ہیں لاپتہ ہونیوالے ان افراد کے پانچ خواتین رشتہ داروں نے درخواستیں دائر کی ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ان کیسز میں مختلف ایجنسیوں سے رابطہ کرے گا اگر متعلقہ ایجنسیوں نے تین سماعتوں میں ان لاپتہ افراد کی رپورٹ جمع نہ کروائی تو ان کیسز کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم کے پاس سماعت کیلئے منتقل کیا جائیگا جبکہ دیگر کیسوں میں وزارت داخلہ اور خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی۔