قلات: ایف سی سے جھڑپ میں 9 دہشت گرد پنجگور میں کالعدم تنظیموں کے 4 ارکان ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) قلات میں ایف سی بلوچستان کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9جبکہ پنجگور میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات فرنٹیئر کور بلوچستان نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر قلات کے علاقے مورگان اور ہربوئی میں سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی ایف سی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے پردم میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ کوہلو کے علاقے بوری میں ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار کر لیا گیا۔