صوابی :گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، کوہاٹ میں دشمنی پر 3 افراد قتل

صوابی+کوہاٹ (وقت نیوز+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) صوابی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، کوہاٹ میں سابقہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ صوابی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ کوہاٹ گمبٹ کے علاقہ سیاب میںسابقہ دشمنی کی بناء پر مخالف فریق کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔پولیس نے واردات میںاستعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر کے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔