سنٹرل جیل میانوالی میں 2 افراد کے قاتل کو پرسوں پھانسی دی جائے گی

میانوالی (نامہ نگار) سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ساجد بیگ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سزائے موت کے قیدی مجرم فتح محمد کو چار جون صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی جائے گی۔ قیدی فتح محمد کی سزائے موت کی رحم کی اپیل صدر مملکت سے مسترد ہو چکی ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع خوشاب نے مجرم فتح محمد کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ مجرم فتح محمد نے 24 جون1999ء کو لال خان اور مسماۃ جٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔