خوبصورت مجسمے‘ پہلی نظر دیکھنے سے حقیقت کا گماں

خوبصورت مجسمے‘ پہلی نظر  دیکھنے سے حقیقت کا گماں

واشنگٹن(نیٹ نیوز) دنیا کے مختلف ممالک میں بنائے گئے خوبصورت مجسمے جنہیں پہلی نظر دیکھنے سے حقیقت کا گماں ہوتا ہے۔ امریکہ کی عمارت میں مچھلی سالمن کا مجسمہ آرٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آسٹریلیا میں سٹیٹ لائبریری کے باہر ڈوبتی عمارت، برطانیہ میں چھت پر حملہ آور ہوتی شارک اور ہنگری کے دریا کنارے پڑے جوتے دیکھ کر انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔  لیتھوینا میں جھیل کے پانی سے سر نکالتا بھوت، ڈیلاس کے ایک گائوں کا منظر پیش کرتی گائیں اور برسلز کی معروف شاہراہ پر یہ مجسمے حقیقت سے قریب تر ہیں۔ ایمسٹرڈیم کے پارک میں ڈریگنز دیکھ کر ایک بار تو انسان ڈر ہی جائے۔ ٹیکساس کے پول پر بنائے گئے گھوڑے جو ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔ سنگا پور کے دریا میںچھلانگ لگاتے بچے، فرانس کے دریا کنارے بنا مجسمہ اور ترکی میں دوسری جنگ عظیم کا منظر فنکاروں کی تخلیقات اپنی مثال آپ ہیں۔