بھارت کے نیشنل پارک میں بھتہ خور ہاتھیوں کا قبضہ

بھارت کے نیشنل پارک  میں بھتہ خور ہاتھیوں کا قبضہ

نئی دہلی(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں بھتہ خوری وار چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب پولیس ویسے ہی بہت پریشان ہے، لیکن اب انسانوں کے ساتھ ساتھ انہیں جانوروں پر بھی کڑی نظر رکھنی پڑے گی۔ جی ہاں بھارتی نیشنل پارک میں لوگوں سے بھتہ طلب کرتے ہاتھیوں کا یہ جھنڈ دن دہاڑے سڑک پر نکل آتا ہے اور گاڑیوں کو صرف اس ہی صورت میں جانے کی اجازت ملتی ہے جب وہ ان ہاتھیوں کوکھانے پینے کی اشیاء دیتے ہیں۔