ڈیرہ غازیخان، شادی میں ہوائی فائرنگ، دولہا گرفتار، باراتیوں کا تھانے کے سامنے ڈھول بجا کر احتجاج

ڈیرہ غازی خان (اے پی اے) تھانہ گدائی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہا کو حوالات کی سیر کرا دی۔ تھانہ گدائی پولیس نے شہزاد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع پر دولہا فرحان علی اور اس کے 2 چچاؤں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے دولہے کی گرفتاری کے بعد باراتی ڈھول بجاتے ہوئے تھانے پہنچ گئے۔ دولہا کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنیوالے بھاگ گئے اور پولیس نے دولہا فرحان کو حوالات میں بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دولہا کو چھڑوانے کیلئے تھانے آئے ہیں اور جب تک اسے رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک تھانے کے سامنے ڈھول بجاتے رہیں گے۔
دولہا گرفتار