چارسدہ : خسرہ کے انجکشن سے مزید دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے

 چارسدہ (آئی این پی)چارسدہ میں خسرہ کے انجکشن لگنے سے مزید دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ جیکب آباد میں ایک لاکھ سے زائد بچے ویکسی نیشن سے محروم رہ گئے۔چارسدہ کے علاقے شابڑہ اور امیر آباد میں خسرہ کے انجکشن مزید دو بچوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ چار سال کے سہیل کو گزشتہ روز جبکہ فیضان کو دو روز پہلے انجکشن لگائے گئے تھے۔ علاقے میں خسرہ کے انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چھ ہو گئی۔ ورثاء نے بچوں کی اموات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔