پنجاب کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، ثابت کر سکتا ہوں: پرویز خٹک

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، اگر مجھے ذمے داری دی جائے تو چند دنوں میں دھاندلی ثابت کر سکتا ہوں۔ عابد شیر علی کے خیبر پی کے میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ خیبر پی کے سے کرپشن ختم کر کے دم لیں گے۔