نارنگ منڈی: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے طالب علم جاں بحق، صدمے سے ماں ذہنی توازن کھو بیٹھی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی گائوں گٹھیالیاں کے چھٹی جماعت کے طالب علم کو اکیڈمی سے واپس گھر آتے ہوئے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی طالب علم کی ماں اپنے بیٹے کی اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ذہنی توازن کھو بیٹھی۔ واقعہ کے بعد آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنے پر پورا علاقہ انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا۔ انہوںنے کہا آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔