مظفرگڑھ: تیسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر مار ڈالا

 مظفرگڑھ (این این آئی) مظفرگڑھ میں تیسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گلہ دبا کر مار ڈالا۔ روہیلانوالی کے خادم حسین نے 10 سال قبل شمیم بی بی سے دوسری شادی کی تھی مگر اولاد پیدا نہ ہوئی جس پر اس نے تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شمیم بی بی نے اپنے شوہر کو تیسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ شادی کی اجازت نہ دینے پر گزشتہ ایک سال سے گھر میں لڑائی جھگڑاہوتا چلاآ رہا تھا۔ خاتون کے بھائی نے الزام لگایا ہے جھگڑے کے دوران خادم طیش میں آگیا اور شمیم بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا گھونٹ کر مار قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔