مردہ جانوروں کا 30 من گوشت اسلام آباد لے جانیکی کوشش‘ ملزم گرفتار

بار ہ میل (نامہ نگار)  لائیوسٹاک اور ریونیو کا مشترکہ چھاپہ، مردہ جانوروں کا 30 من گوشت پکڑا گیا، ملزم حوالات میں بند۔ تفصیل کے مطابق مخبری ملنے پر محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ ریونیو کے افسران نے وٹرنری ڈاکٹر محمد امجد ، ڈاکٹر سہیل، محمد صفدر پٹواری ودیگر پر مشتمل ٹیم کو جانوروں کے گوشت کی بھاری مقدار میں متوقع سپلائی کو موقع پر پکڑنے کیلئے بھیجا ۔ مذکورہ ٹیم نے بلاول پور ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر خانیوال سے اسلام آباد جانے والا 30من مردہ جانوروں کا گوشت قبضے لیکر پولیس تھانہ بارہ میل کو اطلاع کی۔ پولیس نے ملزم زین قریشی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاع کے مطابق گوشت کوتلف کیا جا رہا تھا۔ واضح ہو کہ ملزم زین قریشی سے کئی من مردہ جانوروں کا گوشت گزشتہ ماہ تھانہ سٹی نے بھی پکڑا تھا مگر ملزم دوسرے دن ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔