فیصل آباد: حق مہر کی رقم معاف نہ کرنے پر سسرالیوں کا خاتون پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حق مہر کی رقم معاف نہ کرنے پرسسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے سر کے بال کاٹ دیئے گئے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر233 گ ب کی خاتون صفیہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے6 سال قبل اسکی شادی ملزم محمد اشفاق سے ہوئی تھی اور اس وقت 2 لاکھ روپے حق مہر اور 200 روپے ماہانہ خرچ طے پایا تھا جبکہ ملزمان نے بعد میں حق مہر اور ماہانہ خرچ معاف کرنے پر اکسانا شروع کردیا اور انکار کرنے پراسکے شوہر محمد اشفاق نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور شدید زخمی کرنے کے بعد اسکے سر کے بال کاٹ دیئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔