سرگودھا: زمین کا تنازعہ، بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا اور چچی کو قتل کر دیا

سرگودہا (نامہ نگار) زمین کا تنازعہ،  نوجوان نے فائرنگ کر کے چچا اور چچی کو قتل کر دیا، والد، والدہ اور دادی بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ ساہیوال کے علاقہ گوندل میں ملزم نوجوان خاور عباس کا اپنے چچا غلام عباس سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر گزشتہ روز تلخی کے بعد طیش میں آ کر خاور عباس نے فائرنگ کر دی اس کا چچا غلام عباس، چچی رفعت بی بی موقع پر جاں بحق  جبکہ والد منیر، والدہ مسطور بی بی اور دادی منظوراں بی بی شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
چچا؍ چچی قتل