جامکے چٹھہ: گیس سلنڈر دھماکہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق، بچی سمیت 9 افراد زخمی

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) نواحی علاقہ کلاسکے میں غیرقانونی ری فلنگ کرتے ہوئے گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ بچی سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زورداردھماکے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملحقہ کریانہ اور حجام کی دکان بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ سامنے واقع سکول کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکے کے فوراً بعد مختلف جگہوں پر غیرقانونی ری فلنگ کرنے والے افراد دکانیں بندکرکے کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے  ری فلنگ کرنے والوں کو متعدد بار وارننگ دے کر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او احمد نگر چٹھہ کے مطابق نواحی علاقہ کلاسکے غربی منڈی میں دکاندار سجاد جو کافی عرصہ سے چوری چھپے دکان کی بیک سائیڈ پر گیس کی ری فلنگ کررہا تھا جب آج صبح دکان پر گیس ری فلنگ کرنے لگا تو بجلی چلی گئی۔ بجلی اچانک آجانے سے گیس لیک ہوتی رہی واپس آ کراس نے لاپرواہی سے سلنڈر اتار اور جیسے ہی گیس کی لیکج دیکھنے کے لئے ماچس جلائی ایک زور دار دھماکہ ہوگیا۔ جس سے دکان میں موجود 15 سالہ علی حمزہ سامنے دیوارسے جا ٹکرایا جبکہ وہاں 9 افراد سجاد، سمیر، احمد، شمشاد، حمزہ، ذیشان، نسرین،  عثمان شدیدزخمی ہوگئے جنہیں 1122کی مدد سے گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا جبکہ علی حمزہ زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔