جمبر: 2 خواتین کی بوری بند نعشیں نہر کنارے سے برآمد

جمبر+ قصور (نامہ نگاران) جمبر کلاں کے قریب نامعلوم افراد نے دو خواتین کو موت کے گھات اتار کر نعشیں بوریوں میں بند کرکے نہر کنارے پھینک دیں اور فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ پھولنگر کو اطلاع ملی بی ایس نہر کنارے دو بوریوں میں بند دو خواتین کی نعشیں پڑی ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال چونیاں بھیجوا دیا ہے۔ خاتون کی عمر 60 سال کے قریب جبکہ دوسری نعش 20 سالہ لڑکی کی بتائی گئی ہے۔ نعشیں ملنے کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق دونوں نعشیں ماں بیٹی کی ہو سکتی ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔