گھوٹکی: نئے سال کی خوشیاں منا کر واپس جانیوالے دوستوں کی جیپ نہر میں جا گری‘ 5 جاں بحق

گھوٹکی (نوائے وقت نیوز) گھوٹکی کے قریب قاضی واہ نہر میں گرنے سے 6 افراد ڈوب گئے 5کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص کو بچا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھوٹکی میں نئے سال کی خوشیاں منا کر جہاں پور اپنے گھر جانے والے دوستوں کی جیپ تیز رفتاری کے باعث قاضی واہ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 6افراد ڈوب گئے۔ ریسیکو نے 5افراد کی نعشیں نکال لیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا۔ ڈوبنے والے افراد میر پور ماتھیلو کے گاؤں سے نئے سال کی خوشیاں منانے گھوٹکی آئے تھے۔