چمن: سلنڈرز کی دکان میں آگ لگنے سے دھماکے،12 دکانیں جل گئیں

چمن (نوائے وقت رپورٹ) چمن میں ایک درجن سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلنڈرز کی دکان میں آگ لگنے سے دھماکے ہوئے جن سے قریبی دکانوں نے بھی آگ پکڑ لی۔ دھماکوں کی آوازوں سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔