پشاور، بارود فٹ کرنیوالے 4 دہشت گردوں نے جیسے ہی رکشہ سٹارٹ کیا دھماکہ ہوگیا: ذرائع

پشاور (این این آئی) پشاور کے علاقہ بڈھ بیر خان شیر محلہ میں منگل کی شب رکشہ میںہونے والے بم دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق شدت پسندرکشہ میں 8 کلوگرام بارودی مواد نصب کرکے نامعلوم مقام پر لے جا رہے تھے جیسے ہی انہوں رکشہ سٹارٹ کیا تو بارودی موادکرنٹ لگنے کے باعث زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔