وزیر اعظم نے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اہلسنت والجماعت بلوچستان کے وفد نے مولانا رمضان مینگل کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ 3جنوری کے احتجاج کی کال سے متعلق قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینگے۔اہلسنت والجماعت  کے وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان  کو اپنی جماعت کے لاپتہ  کارکنوں  اورقرآنی  اوراق کی بے حرمتی  سے متعلق تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے  صحابہ کرام اور قرآن مجید سے عقیدت و محبت اور احترام کا جذبہ تمام مسلمانوں کے لئے یکساں اہم اور جذبہ ایمانی  کا حصہ ہے، قرآن مجید  کے اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے دل خراش واقعہ کا معاملہ  ایرانی حکومت سے اٹھایا گیا ہے۔