لیہ: رکشہ ڈرائیور امام بارگاہ کے قریب دکاندار کو بم ’’تھما‘‘ گیا

لیہ (آئی این پی) لیہ میںچوبارہ روڈ پر واقع امام بارگاہ کے قریب سے ایک کلو وزنی بم بر آمد ہوا، جسے محکمہ سول ڈیفنس نے ناکارہ بنا دیا۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق لیہ شہر میں واقع چوبارہ روڈ پر امام بارگاہ کے قریب کریانہ سٹور کے مالک کو نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے ایک تھیلا دیا جس کے بارے میں اس نے کہا کہ یہ سامان ان کے چچا نے دیا ہے کہ دکان مالک کے حوالے کر دینا۔ دکان مالک نے جب تھیلاکھولا تو اس میں بم تھا۔