فیصل آباد: خانہ بدوشوں کی جھگی میں آتشزدگی، 2 بچے جھلس کر جاں بحق

فیصل آباد + کھرڑیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) کھڑیانوالہ چک جھمرہ روڈ پر جھگی میں آگ لگنے کے باعث دو کمسن بھائی جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لاکھوں مالیت کا سامان بھی جل گیا۔ اے سی سٹی جڑانوالہ  نے متاثرہ خاندان کو 20 ہزار روپے امداد کا اعلان کر دیا۔کھرڑیانوالہ چک جھمرہ روڈ کا مظہر عباس غربت کے باعث خالی پلاٹ میں جھونپڑی لگا کر زندگی کا گزر بسر کر رہا تھا  سردی سے بچنے کیلئے اس نے جھگی کے اندر لکڑیوں کی آگ جلائی ہوئی تھی جس سے بستر کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس اسکا سات سالہ بیٹا اعجاز اور پانچ دن کا شہزاد جھلس کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، اسسٹنٹ کمشنر عامر شہزاد کنگ نے متاثرہ خاندان کو موقع پر 20 ہزار روپے امداد کا اعلان کر دیا جبکہ انہوں نے کہا حکومتی امداد کے ساتھ مظہر عباس کی فیملی کیلئے رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔