بہاولنگر : غیرت کے نام پر سنگدل شخص نے معصوم بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) بہاولنگر کے علاقے چک گروسر میں ندیم نامی سنگدل نوجوان نے غیرت کے نام پر ساتھی ملزم کی مدد سے پانچ سالہ معصوم بیٹی ساجدہ اور بیوی خورشیدہ بی بی کو وحشیانہ طور پر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل ملزم ندیم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔