وہاڑی: مہنگائی، لوڈشیڈنگ کےخلاف کالج کے طلبا کا سر منڈوا کر انوکھا احتجاج

وہاڑی: مہنگائی، لوڈشیڈنگ کےخلاف کالج کے طلبا کا سر منڈوا کر انوکھا احتجاج

وہاڑی (نامہ نگار) ڈگری کالج کے طلبا نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سر منڈوا کر حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیںاس موقع پر طلبا اسد، معاذ، منیب، طلال، امیرم، مدثر، ارسلان، علی بزمی، اسد اشفاق، انس مرزا، عبداللہ جٹ نے درجنوں ساتھیوں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں گھروں کے چو لہے بند ہو رہے یہاں تک کے وہ ہماری فیسیں بھی ادا نہیں کر سکتے ہیں جس وجہ سے ہم نے احتجاجاً سر منڈوا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا حکو مت نے بڑھتی ہو ئی مہنگائی میں کمی نہ کی تو ہمارا پورا کالج احتجاجاً سر منڈوائے گا۔
سر منڈوا کر احتجاج