بچہ گاڑی ہے یا ریسنگ کا رٹ

 بچہ گاڑی ہے یا ریسنگ کا رٹ

لندن (نیٹ نیوز) بچوں کوپرام میں بٹھاکر آہستہ اور دھیان سے چلا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک ابا میاں نے بچہ گاڑی کو تیز رفتار ریسنگ کارٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ 33 سالہ کولن فرزے نے عام پرام میں انجن اور گیئر لگا کر اسے دنیا کی تیز رفتار ترین پرام بنا دیا ہے۔ جو پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ اس پرام کو چلانے کے لئے ہاتھوں کی طاقت نہیں لگانی ہوتی بلکہ یہ کسی گاڑی کی طرح پٹرول انجن کی طاقت سے چلتا ہے۔
گاڑی