بارک اوباما بھی کتابوں کے شوقین،2 درجن خرید لیں

 بارک اوباما بھی کتابوں کے شوقین،2 درجن خرید لیں

واشنگٹن(نوائے وقت نیوز) امریکی صدر بارک اوباما بھی کتابوں کے بے انتہا شوقین ہیں۔ تھینکس گِونگ ڈے کے سلسلے میں بارک اوباما نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ کتابوں کی بھرپور خریداری کی اور تقریبا ً2 درجن کتابیں خریدیں۔جن میں افغان نژاد امریکی مصنف کا ناول دی کائٹ رنر بھی شامل تھا۔ بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہر عمر کے افراد کی کتابوں کا اچھا خاصا ذخیرہ ہے۔
اوباما/کتابیں