بلدیاتی الیکشن میں ناکامی پر مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری مستعفی
پشاور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری رحمت اسلام نے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے۔