ہوا کے جھونکوں کو موسیقی میں بدلتا درخت نما ماڈل

ہوا کے جھونکوں کو موسیقی میں بدلتا درخت نما ماڈل

لندن (نیٹ نیوز) لندن میں پبلک مقام پر ایسا منفرد دھاتی ماڈل نصب کیا گیا ہے جو چلتی ہوا کے جھونکوں کو موسیقی کی دھنوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس ماڈل کو درخت کی شکل سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ جس میں سٹین لیس سٹیل کے پائپ لگائے گئے ہیں۔ جب ہوا ان پائپوں کے اندر سے گزرتی ہے تو اس کے اردگرد کھڑے افراد کو ایک مختلف آواز کی موسیقی سننے کو ملتی ہے۔ جو اپنی منفرد ظاہری بناوٹ کے ساتھ سننے میں بھی منفرد ہی ہے۔