ممتاز قادری کی علماءسے فیاض الحسن چوہان کی حمایت کی اپیل

راولپنڈی (سلطان سکندر) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور پی پی چودہ سے امیدوار فیاض الحسن چوہان نے اپنی انتخابی حمایت میں اڈیالہ جیل سے ممتاز عالم دین اور جامعہ رضویہ العلوم کے مہتمم پیر سید حسین الدین شاہ کو ارسال کردہ مکتوب میڈیا کو جاری کر دیا ہے۔ جبکہ نوائے وقت کے رابطہ کرنے پر پیر سید حسین الدین شاہ نے اس اقدام کو امانت میں خیانت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز قادری کے بھائی یا والد نے جیل سے لایا ہوا میرے نام خط کو ایک امیدوار کے حوالے کیوں کیا ہے؟ اس مکتوب میں محمد ممتاز قادری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اپنی مخالفت کرنے پر معاف کر دیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کو معاف نہیں کیا جبکہ پیر سید حسین الدین شاہ مفتی محمد حنیف قریشی اور دیگر علماءکرام سے عاجزانہ اور مودبانہ درخواست کی ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو ممکنہ طور پر فیاض بھائی کی حتی الامکان حمایت اور مدد کیجئے۔