مردان میں چچا زاد بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، دونوں جاں بحق

 مردان(آن لائن) مردان کے نواحی علاقے کاٹلنگ شیرو میں زبانی تکرار کے بعد چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گےا جس کے نتےجے مےں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس تھانہ کاٹلنگ کے علاقے شیرو میں زبیر شاہ اور کامل شاہ جو آپس میں چچا زاد بھائی ہیں کہ درمیان تکرار ہوئی گزشتہ صبح دونوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔