علامہ اقبال ایکسپریس کا ساہیوال ریلوے سٹیشن پر انجن خراب، مسافروں کی ہنگامہ آرائی

ساہیوال (آئی این پی) کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا دوسری مرتبہ انجن ساہیوال ریلوے سٹیشن پر خراب ہونے سے مسافر غصے میں آگئے اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ریلوے لائن پر کراچی ایکسپریس نائٹ کوچ کو زبردستی روک لیا، نعرے بازی کرتے رہے پولیس نے مسافروں کو کھلی چھٹی دے دی اور بے بس کھڑی رہی، ریلوے پولیس کی مدد کے لئے ضلعی پولیس تھانہ غلہ منڈی کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔