شیخ وقاص اکرم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے شہری کی جانب سے سینئرسابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے خلاف مبینہ طور پر اسکی ڈگری جعلی ہونے پردائر اندارج مقدمہ کی درخواست پر 10اپریل کو ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی سے جواب طلب کرلیا جبکہ فاضل عدالت نے سابق وفاقی وزیر سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔صدر بازارکینٹ کے رہائشی محمد اکرم کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق سینئر وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہونے کے باوجود وہ 5 سال تک اقتدار کے مزے لوٹتے ہوئے وفاقی وزیر رہے تاہم فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف جعلی سازی کرنے پر انکے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی پر ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی سے جواب طلب کرنے کے ساتھ ساتھ سابق وفاقی وزیر سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔