شانگلہ: شدت پسندوں کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

پشاور ( اے پی پی) شانگلہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شانگلہ کی تحصیل پورن میں کان کار پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں عابد علی پولیس اہلکار جبکہ ایک سپیشل فورس کا اہلکار ہے، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔