سوات:کار کی زد میں تین طلبہ جاں بحق اور ایک زخمی

سوات (نوائے وقت نیوز) سوات میں کار کی زد میں سکول جانیوالے تین طلبہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ سوات کی تحصیل چاربارغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں 9سالہ جویریہ ،11سالہ اسداللہ اور 7 سالہ ماہ نور موقع پر جاں بحق جبکہ 10 سالہ عماد الدین شدید زخمی ہوگیا۔