روزانہ کچھ دیر پیدل چلنا صحت کے لئے ضروری ہے

روزانہ کچھ دیر پیدل چلنا صحت کے لئے ضروری ہے

کراچی (نیٹ نیوز) روزانہ کچھ دیر پیدل چلنا صحت کے لئے ضروری ہے جو خواتین پیدل چلتی ہیں ان میں دماغی شریان کے پھٹنے کے واقعات کم ہوتے ہیں۔ سپین میں کی گئی تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جو اوسطاً ہر ہفتے کم از کم تین گھنٹے پیدل چلتی ہیں ان میں کسی سٹروک کا شکار ہونے کا امکان ان خواتین کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو یا تو بہت کم پیدل چلتی ہیں یا پھر بالکل پیدل نہیں چلتیں۔