میانوالی، تحریک انصاف کے ایم این اے امجد خان شناختی کارڈ بنوانے کیلئے لائن میں لگ گئے
میانوالی (نمائندگان) میانوالی کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی امجد علی شاہ نے نادرا آفس میانوالی میں شناختی کارڈ بنوانے کے لئے لوگ لائنوں میں کھڑا دیکھ کر خود بھی لائن میں کھڑے ہوگئے۔ نادرا کے حکام نے کوشش کی ایم این اے دفتر کے اندر آکر اپنا کام کروائیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور ادھر نادرا نے بھی اس دوران چستی دکھائی اور کام تیز کردیا تاکہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جو لائن میں لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے ان کی جلد باری آئے وہ اپنا کام کروائیں اور اس طرح امجد علی خان ایم این اے نے لائن میں لگ کر اپنا نادرا آفس میں باری پر کام کروایا۔