جمہوریہ کانگو میںیوگینڈین باغیوں کے حملہ میں 12 افراد ہلاک
کوما(اے پی پی) جمہوریہ کانگو کے شورش زدہ صوبے کیوو میںیوگینڈین باغیوں کے حملہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق شمالی شور ش زدہ کیوونامی صوبے میںیوگینڈا سے تعلق رکھنے والے 4 باغیوں نے فائرنگ کرکے4 افراد کو ہلاک کر دیا ۔عینی شاہدین کے مطابق باغیوں نے ایک اور حملے میں 7 مریضوںاور ایک نرس کو بھی ہسپتال میںموت کے گھاٹ اتار دیا۔