حالات شکوے شکایت کرنے سے نہیں مقابلہ کرنے سے تبدیل ہونگے: عابد شیر ق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مسائل ماضی کے قصے بنتے جا رہے ہیں۔ ملکی حالات دھرنے والوں کی تنقید ‘شکوے‘شکایت اور مایوسی پھیلانے سے ٹھیک نہیں ہونگے بلکہ پاکستان کی تقدیر نواز شریف اور شہباز شریف کی طرح ہمت ‘حوصلے اور جرات کیساتھ مشکلات کا سامنا اور ان کا مقابلہ کرنے سے ہی تبدیل ہو گی۔ بجلی بحران میں نمایاں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ثمر آور ثابت ہو رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے دو مرحلوں کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی اور دھرنا برینڈ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے مسلم لیگ(ن) کے ورکروں سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان ثابت کرتا ہے کہ حکومت عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کا مشن ہے ۔ میاں برادران نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے ۔ دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ملک کو بند کرنا جبکہ نواز شریف کا مشن پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو درپیش مسائل سے باہر نکالا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے درپیش مشکلات سے ہماری حکومت بہترین طریقہ سے نمبردآزما ہورہی ہے اور مسائل بہت قلیل رہ گئے ہی